حکومت کو انتقامی کاروائیوں سے اجتناب کرنا چاہیے ، جمشید خان
مہمند شیرگڑھ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ جب جمہوریت سے برداشت اور رواداری نکال دی جا ئے گی تو جمہو ریت چنگیزی رہ جا ئے گی شہباز شریف کی گرفتار ی سے منفی تا ثر جا ئے گا حکومت کو انتقامی کا رروائیوں سے اجتناب کر نی چا ہیے پی کے 55 میں سوئی گیس کی ترسیل کے منصوبے پر کا م جاری ہے امید ہے پی ٹی آئی کی حکومت میرے منظور کردہ سوئی گیس کا منصوبہ روکنے کی حما قت نہیں کر ے گی حکومت پی کے 48 کے سوئی گیس کی منصوبے کی لیپس فنڈز دوبارہ ریلیز کر یں یہ فنڈ زپی کے 55 کے منصوبے کے برابر فنڈزہے جو لیپس ہو گیا ہے علی محمد خان کو وفاقی وزارت ملنا علا قے کے مفاد میں ہے انشاء اللہ وہ اپنے علا قہ کو میگا پرا جیکٹس لا ئیں گے وہ اپنی رہا ئش گاہ پر مسلم لیگ (ن) پی کے 55 کے ورکرز کنونشن سے خطا ب کر ہے تھے ورکرز کنونشن سے ان کے بھا ئی ستار خان مہمند ،حمید صافی ،حضرت ولی اور سابق نا ظم یو سی جلالہ جا وید نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ انتخابات کا مر حلہ چونکہ مکمل ہو گیا ہے اب حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں کو مل کر عوام کی بے لو ث خدمت کر نا چاہیے ہر ایم این اے ، ایم پی اے ،وزیر اور مشیر کا سیا سی فورم اگر چہ الگ الگ ہے وہ اپنی اپنی پا رٹی کے سٹیج سے بے شک اپنی سیا ست کر یں مگر عوام کی خدمت میں ایک دوسرے کے راستے میں ہر گزروکا وٹیں کھڑی نہ کر یں یہ ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں انہوں نے کہا کہ سیا ست میں سے برداشت اور رواداری کا عنصر آہستہ آہستہ ختم ہو تا جا رہا ہے جو جمہو ریت کی نفی ہے برداشت اور رواداری کے بغیر جمہو ریت ادھوری رہے گی انہوں نے کہا کہ پی کے 55 کو سوئی گیس کی فراہمی کا منصوبہ میں نے مسلم لیگ (ن)کی سابق وفاقی حکومت سے منظور کرایا تھا جس پر آج پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی پروگرام کے مطا بق کام جا ری ہے اورا مید ہے حکومت اس منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کر انے کے راستے میں روکا وٹیں ہر گز پیدا نہیں کر ے گی اور میر ے ساتھ اس منصوبے کی تکمیل میں بھر پور معاونت اور تعاون کرے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی کے 48 کیلئے بھی سوئی گیس کا پی کے 55 کی مالیت کے حجم کے برابر فنڈز سابق حکومت میں ریلیز ہو ئی تھی جو پھر وہاں کے عوامی نما ئندوں کے پراپر طر یقے سے فالو نہ کر نے کے با عث یہ فنڈز لیپس ہو گیا وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان فوری طور پر اس فنڈز کو دوبارہ ریلیز کرا نے کیلئے اقدامات اٹھا ئیں کیوں کہ وہ اس وقت وفا قی وزیر کے عہدے پر فا ئز ہیں ان کے پاس طاقت ہے اور پی کے 48 ان کے حلقہ نیا بت این اے 22 میں شامل ہے یہ ان کی بہت بڑی کا میابی اور کارنامہ ہو گا انہوں نے کہا کہ علی محمد خان کاوفا قی وزیر بننا اس پو رے علا قے کے مفاد میں ہے ان کی وزارت کے ثمرات این اے 22 کے عوام کو ملیں گے میں ان کو ان سیا سی کا وشوں کا داد دیتا ہو ں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتا ری پر بر ہمی کا اظہار کیا اور ان کی گرفتاری کو سیا سی انتقام قرار دے دیا ان کی فوری رہا ئی کا مطا لبہ کیا