مردان سوئی گیس کے انڈر گراؤنڈ کنکشن اور ٹمپرنگ کرنیوالے قوم کے مجرم ہیں ،تاج علی خان

مردان سوئی گیس کے انڈر گراؤنڈ کنکشن اور ٹمپرنگ کرنیوالے قوم کے مجرم ہیں ،تاج ...

 مردان(بیورو رپورٹ) سوئی گیس کا انڈر گراونڈ کنکشن ، ٹمپرنگ اور غیر قانونی کنکشن کے استعمال کرنے والے قوم اور عوام کے مجر م ہیں انکے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔سوئی گیس نادہ ہندہ گان اپنے زمے واجب ا لادارقم کی ادائیگی فوری طور پر کریں ورنہ انکے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مردان سوئی گیس کے ریجنل منیجر تاج علی خان نے میڈ یا کے نمائندوں سے ایک ملاقات میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع مردان میں سوئی گیس ٹیمپرنگ اور ایم آئی آر کے تقریبا 600 نا دہ ہندہ گان کے زمے 1 کروڑ 77 لاکھ 11 ہزار 985 روپے جولائی 2017 سے لے کر جون 2018 تک واجب الادہ تھے جو کہ سوئی گیس عملہ کی ا نتھک محنت کی وجہ سے ان نادہ ہندہ گان سے 1 کروڑ 67 لاکھ 84 ہزار 840 روپے کی وصولی ہوئی اور اسی طرح ایک سال کے دوران سوئی گیس نے 95فی صد ریکوری کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ ایسے نادہ ہندہ گان جو کہ انکے میٹر کسی خاص وجوہات کی بناء پر منقطع کردئیے گئے ہیں اور انکے زمے بقایاجات ہیں ایسے نادہ ہندہ گان کو لیگل نوٹس بھی جاری کر دئے گئے ہیں لیکن ان کے باوجود سوئی گیس نادہ ہندگان نے اپنی بقایاجات ابھی تک جمع نہیں کی ایسے نادہ ہندہ گان کو وارننگ دی جاتی ہے کہ وہ اپنے بقایاجات فوری طور پر ادا کریں اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈر گراونڈ اور غیر قانونی کنکشن قوم اور عوام کے مجرم ہیں اور انکے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔ریجنل منیجر تاج علی خان نے مزید کہا کہ مردان ریجن کے عام صارفین کے مشکلات کا ازالہ کرنا ہمارا اولین فرض ہے اور ہم عام صارفین کی سہولیات کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں اور ہمارا سوئی گیس عملہ عام صارفین کی خدمت کے لئے ہمہ وقت مصرو ف عمل رہتا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...