چارسدہ میں بد قماس عناصر کیخلاف کاروائی ،9منشیات فروش گرفتار

چارسدہ میں بد قماس عناصر کیخلاف کاروائی ،9منشیات فروش گرفتار

 چارسدہ (بیور رپورٹ) عمرزئی پولیس کی کاروائی ۔ قتل ،اقدام قتل،ڈکیت گروپ سمیت 9 منشیات فروش گرفتار۔ڈکیت گروپ کے قبضے سے پستول،موبائل اور 24000 ہزار روپے سمیت منشیات بھی برآمد۔2012 سے روپوش قاتل ڈرامائی انداز میں گرفتار۔ کسی کو علاقے میں بد آمنی پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رکھیں نگے ۔جرائم پیشہ افراد جرائم چھوڑ دیں یا علاقہ۔کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔عوام جرائم پیشہ افراد کی نشان دہی کریں۔ڈی ایس پی تاج محمد خان۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ کے احکامات کے روشنی میں تھانہ عمرزئی نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور آپریشن کر تے ہوئے قتل میں ملوث مجرمان جعفر شاہ ولد مسافر اور شاہ حسین ولد جعفر شاہ کو گرفتار کر لیا ۔عمر زئی پولیس نے دوسری کاروائی میں 2012 میں اپنے ہی بھائی کو قتل کرنے والے خان شیر ولد لعل محمد سکنہ اخون ڈھیری کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔اسی طرح 9 منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے سینکڑوں گرام منشیات بھی برآمد کر لی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس پی تنگی سرکل تاج محمد خان،ایس ایچ او تھانہ عمرزئی قیصر خان ایس ایچ او تھانہ تنگی گلشید خان اور سی آئی او عمراد خان نے کہا کہ عثمان ولد زیر محمد ساکن جھاڑہ نے تھانہ عمرزئی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہاکہ چینہ روڈ پر موٹر سائیکل کے ذریعے گھر آرہا تھاکہ دو ملزمان نے رستے پر رکنے کا اشارہ کیا جب میں رک گیا تو انہوں نے مجھ پر اسلحہ تھان لیا اورمجھ سے اسلحے کے نوک پر مبلع24000 روپے لوٹ لیے۔جن پر تھانہ عمرزئی کے اہلکاروں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان یاسر ولد مرتضیٰ سکنہ ململئی ترناب اور حضرت بلال ولد محمدا جان سکنہ پخہ غلام دوران پور کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔جن کے قبضے سے ایک عدد پستول موبائل فونز،24000 روپے اور ایک عدد موٹر سائکل برآمد کر لیا۔جن کے خلاف تھانہ عمرزئی مختلف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او کے واضح احکامات کے روشنی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری ہے۔کسی کو بھی منشیات فروشی اور دیگر جرائم کی اجازت نہیں دے سکتے۔جرائم پیشہ افراد کو جرائم سے کنارہ کشی احتیار کرنی ہوگی۔بصورت دیگر پولیس ایکشن کے لیے تیار رہے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ جہاں بھی جرائم پیشہ افراد نظر آئے فوری طور پر متعلقہ تھانے کو اطلاع دیدیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...