مردان،دوسہرہ چوک میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ

مردان،دوسہرہ چوک میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ

مردان (بیورورپورٹ ) شہر کے دوسہر ہ چوک میں چوروں کا راج ،ایک ہی رات تین دکانیں لوٹ لی گئیں ، بدمست چوروں نے اطمیان سے ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے ایک دکان میں چوری کے وقت ٹی وی لگاکر چوس بھی پیا،سٹی پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ درمیانی شب نامعلوم چوروں نے دوسہر ہ چوک میں واقع ایک مارکیٹ ارشاد نامی دکاندارکے دکان کے تالے توڑ کر پندرہ ہزار روپے ، کیمیکل کی دکان سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے جبکہ ایک تیسرے مراد نامی سپیئر پارٹس کے دکان سے تیس ہزار نقدی اڑاکر رفو چکر ہوگئے پولیس نے ابتدائی مقدمے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے مقامی ذرائع کے مطابق چوروں نے دیدہ دلیری سے دکانوں میں لوٹ مار کی اور ساتھ ہی اشیائے خوردونوش پر بھی ہاتھ صاف کیا جبکہ اس دوران ٹی وی پر من پسند پروگرام بھی دیکھتے رہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...