فاٹا انضمام کے وقت وعدوں کو ایفا نہیں کیا گیا ،سبحان اللہ

فاٹا انضمام کے وقت وعدوں کو ایفا نہیں کیا گیا ،سبحان اللہ

پشاور(سٹی رپورٹر)فاٹا انضمام کے وقت کئے گئے وعدوں کے بعد قبائلی اضلاع میں ٹیکس لینا ابھی بھی بند نہ ہوسکا لوئر کرم چھپری چیک پوسٹ پر اوورلوڈ گاڑیوں سے ابھی بھی زبردستی رشوت ،بھتہ اور ٹیکس لیا جاتاہے،بھتہ نہ دینے پر پولیٹیکل محررز گالیاں دیتے ہیں اور گاڑیوں کو رُک کرڈرائیورزکوتشدد کانشانہ بناتے ہیں۔آل چاول ٹریڈز یونین کے سینئر نائب صدر حاجی سبحان اللہ ، گلاب خان،درویش اور دریا خان نے بتایاہے کہ حکومت کے جانب سے قبائلی اضلاع میں تمام چیک پوسٹوں پر ٹیکس بندکرنے کیلئے باقاعدہ طور پر اعلامیہ جاری کیا ہے جس پر ہر اضلاع میں عمل کسی حد تک عم کیا جارہا ہے مگر بدقسمی سے صر ف لوئر کرم کے انٹری چیک پوائنٹ چھپری چیک پوسٹ پر پولیٹیکل محررز گاڑیوں سے ٹیکس کے مد میں بھتہ لیا جارہا ہے قانونی دستاویزات ہونے کے باوجود چھپری چیک پوسٹ لوئر کرم پر پولیٹیکل محررزڈروئیورزکو تنگ کرتے ہیں او ران کو نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے تاجر برادرای کی کاروبار متاثر ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی دفعہ اعلیٰ حکام کو شکایت کی ہے مگر شنوائی نہیں ہوتی ۔ انہوں نے غورنرخیبرپختونخوا اور دیگر متعقلہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بھتہ خوروں کے خلاف نوٹس لیا جائے انہوں نے دھمی دیدی کہ بھتہ بن نہ کرنے کی صورت میں ٹل پاراچنار شاہراہ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردینگے تو اس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہونگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...