مخالفین کے اتحاد سے گھبرانے والے نہیں کارکن حوصلہ رکھیں ، عبدالسلام آفریدی

مخالفین کے اتحاد سے گھبرانے والے نہیں کارکن حوصلہ رکھیں ، عبدالسلام آفریدی

 مردان( بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف پی کے 53 مردان کے نامزد امیدوار عبدالسلام آفریدی نے کہا ہے کہ مخالفین کے اتحاد سے ہم گھبرانے والے نہیں کارکنان حو صلہ رکھیں اس بار بھاری اکثریت سے جیتیں گے ضلع مردان تحریک انصاف کا گڑھ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل بغدادہ مردان میں خدائی خدمتگار فضل شاہ کے دوصاحبزادوں کے شادی میں شرکت کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف بغدادہ کے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کا کردار قابل تحسین ہے حلقہ پی کے 53 میں کار کنان متحد ہے اور کوئی مائی کا لعل پی ٹی آئی میں اختلافات پید ا نہیں کر سکتا ،پی ٹی آئی کی کار کردگی عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...