عوامی مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے،خلیل بشیر خان

عوامی مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے،خلیل بشیر خان

چارسدہ (بیور و رپورٹ) عوامی مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے ۔ تحصیل سطح پر ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ترجیحات میں شامل ہے ، عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ہمارے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے تحصیل ناظم خلیل بشیر خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوامی نمائندے ہونے کی حیثیت سے عوام مفادات کا تحفظ اور تحصیل کی سطح پر ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اور اس سے قبل تحصیل سطح پر ایسے بہت سے مسائل موجود تھے جن کے حل کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تھے لیکن اللہ کے فضل و کرم سے ہم نے ایسے بہت سے ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے جس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں لیکن اب بھی ان گنت مسائل ایسے موجود ہیں جنکی حل کیلئے حکومتی سطح پر کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں اور بہت جلد ان تمام مسائل کا حل بھی یقینی بنا لیں گے علاوہ ازیں ہمارے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں اور اگر کسی بھی شہری کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو اس کے حل کیلئے بلا جھجک ہمارے آفس سے رجوع کر سکتا ہے اور بحیثیت عوامی نمائندہ عوامی خدمت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہر پلیٹ فارم سے اس مسئلے کے حل کیلئے یقینی اقدامات اٹھانے سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...