مہمند ،تحصیل صافی ساگی بالا میں دفعہ 144 کا نفاذ

مہمند ،تحصیل صافی ساگی بالا میں دفعہ 144 کا نفاذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند (نمائندہ پاکستان ) مہمند، تحصیل صافی ساگی بالا میں خود ساختہ لشکر اور قانون ہاتھ میں لینے کے دوران نقصانات کے پاداش میں ضلعی انتظامیہ نے 44 افراد گرفتار کر لئے۔ تین گاڑیاں قبضے میں لے لی گئی ہے۔ ساگی بالا میں دفعہ 144 نافذ۔ مزید کاروائی کا امکان ۔ بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز، لیویز و خاصہ دار کے اہلکار تعینات۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں ضلعی انتظامیہ(ڈپٹی کمشنر) کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جمعہ کے روز تحصیل صافی کے علاقہ ساگی بالا میں اُجرتی قاتلوں کی وجہ سے قتل و عارت گری کے نتیجے میں کچھ شر پسند عناصر نے ناجائز فائدہ اُٹھایا۔ اور قانون ہاتھ میں لیکر علاقے کی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی۔ اس لئے علاقے کے امن و امان برقرار رکھنے اور حالات معمول پر لانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ساگی بالا میں دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ اور فوری کاروائی کرتے ہوئے 44 ملوث شر پسند افراد کو گرفتار کر کے غلنئی حوالات میں بند کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد ساگی بالا میں سیکورٹی فورسز ، لیویز و خاصہ دار فورس بھاری تعداد میں تعینات کی گئی ہے۔ اور علاقے کے امن و امان کو خراب کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ہفتہ کے روز بھی مزید کاروائی کا امکان پایا جاتا ہے ۔ تاہم آخری اطلاعات تک کسی سرکاری ذرائع سے تفصیلات معلوم نہ ہوسکی۔