مردان میں ختم نبوتؐ کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل

مردان میں ختم نبوتؐ کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل

مردان(بیورورپورٹ) قائمقام ضلع ناظم اسد علی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کانفرنس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔کانفرنس آج صبح سات بجے سے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔وہ اپنے دفتر میں کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم عمومی مفتی ندیم حقانی اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد علی نے کہاکہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور کانفرنس کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو حضرت محمد ﷺ کی سیرت سے روشناس کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122اور محکمہ صحت الرٹ رہے گی۔انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء کرام بھی شریک ہونگے اور انکے استقبال کے لئے مرکزی دروازے بھی بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی حکومت ہر قسم کی تعاون کرئے گی۔قائمقام ضلع ناظم اسد علی نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ کانفرنس کے موقع پر ایک دن کے لئے پورے بازار کو بند رکھیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...