نوشہرہ ،لوکل ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ

نوشہرہ ،لوکل ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ میں لوکل ٹرانسپورٹرز نے کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کرکے عوام کو پریشانی میں ڈال دیا ہے نوشہرہ کی تمام چنگ چی رکشوں نے فی سٹاپ دس روپے کرایہ سے بڑھا کر 15روپے کردیا نوشہرہ سے پشاور فلائنگ کوچ کا کرایہ 50 سے 70 روپے مردان 40 سے 50 روپے اسی طرح دیگر علاقوں کے کرائے بھی بڑھا دئیے گئے عوام اور لوکل ٹرانسپورٹرز کے مابین تلخ کلامیاں معمول بن گئی انتظامیہ بے بس غریب اور مزدور کار پریشان تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے گیس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث ٹرانسپورٹروں نے فی سٹاف اچانک اضافہ کردیا جس کی وجہ سے سارا دن ٹرانسپورٹرز اور عوام کے درمیان گالم گلوچ اور لڑائی جھگڑے معمول بن گئے نوشہر ہ سے حکیم آباد، نوشہرہ کلاں، رسالپور، اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، خویشگی، آرمر کالونی سمیت دیگر تمام علاقوں کے کرائیوں میں خود ساتحہ اضافہ کردیا اسی طرح نوشہرہ سے مردان، پشاور، راولپنڈی، اکوڑہ، جہانگیرہ، چارسدہ اور دیگر تمام علاقوں کے روٹس کے کرائیوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیاگیا راولپنڈی سے مردان، مردان سے راولپنڈی ، پشاور سے راوالپنڈی کے کرائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے حکومت اور انتظامیہ فوری طورپر بڑھتے ہوئے کرائیوں کے روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...