ڈیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،19 گرفتار

ڈیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،19 گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ڈی پی او ظہوربابرآفریدی کی ہدایت پر درابن وپہاڑپور پولیس نے علاقہ کھوکھر اورقبرستان شہیداں کے قریب سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران 3پستول ،3بندوق ،2کلاشنکوف سمیت درجنوں کارتوس برآمدکرلیے ‘مکانات ، تعلیمی اداروں اوربس اڈوں کی سیکورٹی چیک‘الگ الگ مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ظہوربابرآفریدی کی ہدایت پر پہاڑپورپولیس نے علاقہ کھوکھر اورقبرستان کے قریب سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پولیس نے دوکلاشنکوف ،3پستول ،3بندوق اور64کارتوس برآمدکرکے 19مشکوک افراد کوگرفتارکرلیا ۔ منشیات کے خلاف کاروائیوں کے دوران 3کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے اسی طرح7ہوٹل،3بس اڈے بھی چیک کیے ۔ پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...