وزیراعلی کی ریگی ماڈل ٹاؤن میں گیس سپلائی سمیت دیگر کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعلی کی ریگی ماڈل ٹاؤن میں گیس سپلائی سمیت دیگر کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ...

 پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ریگی ماڈل ٹاؤن میں گیس سپلائی سمیت دیگر کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور عندیہ دیا ہے کہ وہ ٹاؤن کا جلد افتتاح کریں گے ۔ اُنہوں نے سوات ٹرانسمیشن لائن بھی تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ گھر یلو استعمال کیلئے گیس کی فراہمی سے نہ صرف عوام کو سہولت ہو گی بلکہ ایندھن کیلئے جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ بھی رک جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُ نہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی کے جنرل منیجرارباب ثاقب سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ جنرل منیجر نے وزیراعلیٰ کو کمپنی کی سرگرمیوں اور گیس سپلائی سکیموں پر پیش رفت سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ سوات ٹرانسمیشن لائن تکمیل کے مراحل میں ہے جبکہ ریگی ماڈل ٹاؤن میں بھی صرف آپریشنل کام باقی ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے دونوں سکیموں کو تیز ی سے حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ مٹہ جیسے علاقے کو پہلی دفعہ گیس جارہی ہے جو خوش آئند ہے اس سے جنگلات کی بچت ہو جائے گی۔ سوات ٹرانسمیشن لائن مکمل ہونے سے کم پریشر کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔اربا ب ثاقب نے انکشاف کیا کہ کرک میں گیس کے ایک نئے کنویں کی نشاندہی کی گئی ہے جس سے 50 سے 60 کروڑ روپے آمدنی متوقع ہے اسی طرح آئل اینڈ گیس کمپنی کو بھی ایک نئے بلاک کا سراغ ملا ہے جس کی ایکسپلوریشن سے خاطر خواہ ، آمدنی مل سکتی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گیس چوری کے مسئلے سمیت کمپنی کو درپیش دیگر مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...