مردان : مکان کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق ، ایک خاتون زخمی

مردان : مکان کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق ، ایک خاتون زخمی

 مردان(بیورورپورٹ)مردان کے علاقہ محب بانڈہ میں کچے مکان کی چھت گر نے کے نتیجے میں تین بچے جان بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی تفصیلات کے مطابقمردان کے علاقہ محب بانڈہ میں زرنبی نامی شخص کے مکان کی چھت گر نے سے تین بچے جا ن بحق ہ گئے جا ن بحق ہو نے والوں میں دو سالہ بچہحمزہ ولد اختر زیب، تین سالہ خوشبو ولد اختر زیب ،شبینہ ولد زرنبی جن کی عمر 14/13سال تھی شامل ہیں جبکہ ایک خا تو ن زوجہ اختر زیب شدید زخمی ہو گئی ریسکیو1122کی ٹیموں نے 2 بچیوں کی نعشوں کو مردان ڈی ایچ کیو ہسپتال جبکہ 1 بچے کی نعش اورز زخمی ہو نے والی خاتون کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...