چھت گرنے سے جاں بحق ،بچوں کے جنازے اٹھنے پر کہرام

چھت گرنے سے جاں بحق ،بچوں کے جنازے اٹھنے پر کہرام

مردان ( بیورورپورٹ ) مکان کی چھت گرنے سے جان بحق ہونے والے بدقسمت بچوں کے جنازے ایک ساتھ اداکردیئے گئے جس کے بعد انہیں ایک دوسرے کے پہلو میں دفن کردیاگیا تین جنازے ایک گھر سے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا خواتین سینہ کوبی کرتی رہیں، معلوم ہواہے کہ بچوں کا بدقسمت والد اخترزیب دوماہ قبل بچوں کی روشن مستقبل کی خاطر بیرون ملک گیاہواہے مقامی ذرائع کے مطابق اخترزیب نے ویزہ کے لئے قرضہ لیا ہواتھااور اب بھی ویزے کے قرضہ میں چالیس ہزار روپے بقایاہے بدقسمت والد اپنے بچوں اور بہن کی نمازجنازہ میں بھی شریک نہیں ہوا افسو س ناک واقعے پر ہر آنکھ اشکبار رہی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...