مولانا اسماعیل درویش کی شہادت عظیم سانحہ ہے ،حق نواز درانی

مولانا اسماعیل درویش کی شہادت عظیم سانحہ ہے ،حق نواز درانی

چارسدہ (بیورو رپورٹ) اہلسنت والجماعت چارسدہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا حق نواز درانی نے کہا ہے تحریک انصاف حکومت شیعہ نوازی سے باز آجائے ورنہ پھر اسکے نتائج خطرناک ہونگے۔ مولانا اسماعیل درویش کی شہادت عظیم سانحہ ہے جس کی خلا پر کرنامشکل ہے۔ وہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ مولا نا حق نواز درانی نے کہا کہ مولانا اسماعیل درویش کی شہادت عظیم سانحہ ہے انکی خلا پر کرنامشکل ہے ۔تحریک انصاف حکومت پے درپے دہشت گردی واقعات پر قابو پانے کیلئے فوری اقدمات کرے اگر حکومت نے قاتلوں کوفوری گرفتار نہ کے گئے توپھر شدید ردعمل دینگے ۔مولانا اسماعیل درویش نے خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے ہمیشہ اہم کردار اداکیا گیا مگر اس کا صلہ ہمیں مولانا اسماعیل درویش کے نعش کی صورت میں ملا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت شیعہ نوازی سے باز آجائے ورنہ پھر اسکے نتائج خطرناک ہونگے۔ چنددن پہلے پنجاب کے وزیر جیل زوارحسین رات کی تاریکی میں کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کرکے ایک کالعدم جماعت سپاہ محمد کے خطرناک دہشت گردوں سے ملاقات کی اور اس دوران جیل اور قیدیوں کی حفاظت پر مامورجیل گارڈز کو حوالات میں بندکردیا جس کے فوراً بعد مولانااسماعیل درویش کی شہادت کاواقعہ پیش ہوا چیف جسٹس آرمی چیف وزیراعظم اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کا سختی سے نوٹس لے وزیرجیل کوگرفتار کرکے تفتیش کیا جائے ورنہ ہم آخری حدتک جائینگے اور کسی قربانی سے دریع نہیں کرینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...