مردان میں فلم انڈسٹری کے منفرد ہیرو بدرمنیر کی برسی 10 اکتوبر کو ہوگی

مردان میں فلم انڈسٹری کے منفرد ہیرو بدرمنیر کی برسی 10 اکتوبر کو ہوگی

مردان(بیورو رپورٹ)پاکستان فلمز انڈسٹری کے ماضی کے ممتاز ہیرو، فلمساز اور ہدایت کار بدرمنیر مرحوم کی دسویں برسی کی شاندار تقریب بروز بدھ دس اکتوبر کو منعقد ہوگی جس میں دنیا ئے فلمز کے اس عظیم لی جنڈ کو شاندار الفاظ میں حراج عقیدت پیش کیا جائے گا یہ بات معروف شوبز شخصیت محمد جاوید یوسفزئی نے مردان میں صحافیوں کو بتائی انھوں نے کہا کہ بدرمنیر مرحوم پاکستان فلمز انڈسٹری کے وہ بے مثال فنکار تھے جس کی خلاء کبھی بھی پوری نہیں ہوگی انھوں نے چالیس سال پشتو سنیماکی خدمت کیں بطور ہیرو یوسف خان شیر بانو، آدم خان درخانے ،اوربل،دیدن، میرنے رور،زندان اور دیگر سینکڑوں فلموں میں یادگار کردار ادا کئے فلمز انڈسٹری کے لئے ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا محمد جاوید یوسفزئی نے کہا کہ دسویں برسی کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جب کہ مہمانوں کو دعوت نامے ارسال کئے جا چکے ہیں مزیز انھوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی برسی ہوگی جس میں فلمز انڈسٹری کے معروف فنکار اور شوبز جرنلسٹ بھی شرکت کریں گے معروف شوبز کالم نگار اعجاز خان بے گناہ کے مطابق بدرمنیر مرحوم کی پہلی فلم یوسف خان شیر بانو 1970میں ریلز ہوئی تھی جو پشتو زبان کی پہلی فلم تھی جس نے خیبر سے لیکر کراچی تک کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئے تھے جب کہ مرحوم نے بطور فلم ساز اور ہدایت کار کے طور پر بھی کئی فلمیں بنائی جس میں پشتو اردو فلم عجب خان ،د پختون تورہ،بے وقوف ،چیخ،ٹیکسی ڈرایؤر اور بدنام کے نام خصوصی طور پر قابل زکر ہیں بدرمنیر مرحوم نے ماضی کی ڈایمنڈجوبلی پشتو،اردو فلم دلہن ایک رات کی کی کہانی بھی لکھی تھی مرحوم کا انتقال دو ہزار ساتھ میں ہوا تھااپنے چالیس سالہ فنی زندگی میں انھوں نے 529فلموں میں مرکزی کردار ادا کئے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...