مردان ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن زنانہ کے کامیاب خواتین امیدواروں کے انٹرویو کا شیڈول

مردان ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن زنانہ کے کامیاب خواتین امیدواروں کے انٹرویو کا شیڈول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس زنانہ ضلع مردان نے مختلف کیڈر کے لئے این ٹی ایس میں کامیاب ہونے والے خواتین امیدواروں کے انٹرویوز کے شیڈول جاری کردیا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ ) شبنم شرین کی طرف جاری کردہ پریس ریلز میں کہاگیاہے کہ امیدوار جملہ اسناد تعلیمی اور پیشہ ورانہ تجربے ، بمعہ شناختی کارڈاورڈومیسائل کے 02عددتصدیق شدہ سٹس فائل کور میں بند بوقت انٹرویوز کمیٹی کے پاس جمع کرائیں شیڈول کے مطابق سی ٹی کے کامیاب امیدوار9اکتوبر تا 12 اکتوبر2018بمقام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیبر کالونی مردان بوقت 9بجے تا2بجے تک،پی ای ٹی 15اکتوبر تا 16اکتوبربمقام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیبر کالونی مردانڈی ایم17اکتوبر تا18اکتوبر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیبر کالونی مردان ٹی ٹی 22اکتوبر تا24اکتوبر بمقام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیبر کالونی مردان اے ٹی 25اکتوبر تا26اکتوبرگورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیبر کالونی مردانجبکہ قاریہ پوسٹ کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز 29اکتوبر کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیبر کالونی مردان میں منعقدہوں گے ۔