معاشرہ کی اصلاح میں اساتذہ کا کردار کلیدی ، اہمیت کا حامل ہے ، فیاض الاسلام

معاشرہ کی اصلاح میں اساتذہ کا کردار کلیدی ، اہمیت کا حامل ہے ، فیاض الاسلام

 مردان( بیورو رپورٹ)کمیونٹی لائزون آفیسر ایم اینڈ سی ساچی ورلڈ سروسز فیا ض الاسلام نے کہا ہے کہ معاشرے کی تعمیر میں ایک استاد کا کلیدی رول ہوتا ہے اساتذہ معاشرے کی وہ عظیم ہستی ہیں جو نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں اور انہیں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کرتے ہیں۔ اساتذہ روحانی ماں باپ ہوتے ہیں جو انسان کے اندر بے پناہ تمام تر صلاحیتوں اور قوتوں کو پروان چڑھاتے ہیں۔ آج کے دن دنیا بھر کے اساتذہ عہد کریں گے کہ وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھار کھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ لیڈرز گروپ مردان کے زیر اہتمام دی رائل گرا مر سکول اینڈکالج مردان میں اساتذہ کا عالمی دن کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر سکول کے بچوں نے سلام ٹیچرڈے کی مناسبت سے خصوصی نغمے اور خاکوں سمیت چاروں صوبوں کی ثقافت اجاگرنے کا مظاہرہ بھی کیا ،طلبہ اپنی کامیابیوں میں اساتذہ کی محنت اور کاوشوں کو یاد کرتے ہیں اور اساتذہ کو تحائف اور تہینیتی کارڈز جبکہ ڈسٹرکٹ لیڈرز گروپ مردان نے سکول کی پرنسپل میڈیم روبینہ اقبال اور اساتذہ میں شیلڈ تقسیم کیں تقریب سے سکول کی پرنسپل روبینہ اقبال نے بھی خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اقوام کی ترقی اور معاشروں کے سنوارنے میں استاد کا کرادرقابل فخر ہے انہوں نے کہاکہ مردان کے بچوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں تاہم انہیں ایسے مواقع فراہم کرنے چاہیے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کرسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...