تعلیم سے قوموں میں وژن ،قوت اور شعور آتا ہے ، افتخار علی مشوانی

تعلیم سے قوموں میں وژن ،قوت اور شعور آتا ہے ، افتخار علی مشوانی

 مردان( بیورو رپورٹ)رکن صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی نے کہا ہے کہ ترقی اورخوشحالی کی منزل کے حصول کا واحد راستہ تعلیم ہے۔ تعلیم سے قوموں میں و یژن،قوت اورشعور آتا ہے ،تعلیم یافتہ قومیں طاقتور ہوتی ہیں اور کوئی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔تعلیم کی اسی اہمیت کے پیش نظر خیبر پختو نخوا حکومت نے فروغ تعلیم کیلئے بے مثال اقدامات اٹھائے ہیں۔سکول سے باہر بچوں کو تعلیم کی غرض سے سکولوں میں لانے کیلئے بھی موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے اورہر سال داخلہ مہم کو ایک تحریک کے طورپر آگے بڑھایا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمر ی سکول قند ھارو اور جی جی پی ایس تخت بھائی مردان میں ادارہ تعلیم و آگاہی کے زیر اہتمام(چلو پڑھو بڑھو) داخلہ مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل اعجاز علی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل شبنم شرین،ادارہ تعلیم و آگاہی کے ڈسٹر کٹ منیجر امجد خان خان خٹک نے بھی خطاب کی اور داخلہ مہم کا آغاز کیا۔ ایم پی اے نے ادارہ تعلیم و آگاہی کے زیر اہتمام نہ داخل بچوں کے کمیپ کا دورہ کیا اور چار بچوں کو سکول میں داخل کروایا ، افتخارعلی مشوانی نے کہا کہ خیبر پختو نخوا کے ہر بچے کو تعلیم کیلئے سکول میں لانے کا ہدف پورا کریں گے اورکوئی بچہ اب تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔بچوں کے سکولوں میں سو فیصد داخلے کو یقینی بنانے کیلئے محنت،عزم اورجذبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے اس چیلنج کو پورا کرنا ہے۔ معیاری تعلیم ہر بچے کا حق ہے اورہم یہ حق اسے دیں گے،میں قوم کی بیٹیوں اوربیٹوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے اپنی جان لڑادوں گا۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں داخلے کے اہداف کو ممکن بنانے میں میڈیا اور سول سوسائٹی اپنا کردار ادا کرئے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور طلبا ء کی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔انہوں نے ادارہ تعلیم و آگاہی کے کام کو سراہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...