وزیراعلیٰ سے ایم پی اے شفیع اللہ کی قیادت میں اپر دیر کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ سے ایم پی اے شفیع اللہ کی قیادت میں اپر دیر کے وفد کی ملاقات

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ممبر صوبائی اسمبلی شفیع اﷲ کی سربراہی میں اپر دیر کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ۔ وفد نے وزیراعلیٰ کو علاقے میں امن عامہ کی صورتحال ، انتظامی مسائل اور اراضی کے دیرینہ تنازعہ سے آگاہ کیا اور ان مسائل کو حل کرنے کی درخواست کی ۔ وزیراعلیٰ نے مسائل کا قابل عمل حل تلاش کرنے کا یقین دلایا۔ اُنہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل اور خدمات کی بلا امتیاز فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ اپردیر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...