پبی ،ڈرگ انسپکٹر کیخلاف ورزی پر کارروائیاں ،125 میڈیکل سٹورز سیل

پبی ،ڈرگ انسپکٹر کیخلاف ورزی پر کارروائیاں ،125 میڈیکل سٹورز سیل

پبی ( نما ئندہ پاکستان) ڈرگ کنٹرول نو شہرہ کی جا نب سے ڈر گ ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے وا لوں کے خلاف ڈرگ انسپکٹر نو شہرہ محمد سا جد اور ڈرگ انسپکٹر خو شخال خان نے11 ماہ میں غیر رجسٹرمیڈیکل سٹوروں غیر رجسٹرادویات دو نمبرادویات کے خلاف بھر پور کا روا ئیاں جاری آپریشن کے دوران بغیر ڈرگ لا ئسنس کے ادویات فروخت کر نے پر 125 میڈیکل سٹوروں کو سیل 63غیر رجسٹرڈ 32 زائدالمیعاد ادویات6 مس برینڈ ڈرگ 13 سب سٹینڈرڈ اور2 سپوریس دوائیاں قبضے میں لیں اس دوران338 مختلف ادویات کے نمو نے تجز ئے کے لئے ڈرگ لیبار ٹری ارسال کئے 146 کیسسزکوالٹی کنٹرول بورڈ اور 72 کیسسز ڈرگ کورٹ میں دائرکئے گئے اور 5 کے خلاف ایف آئی آربھ درج کئے اس دوران 140 ریٹیل اور نارکا ٹک اور 14 ہول سیل کے لائسنسوں کا اجراء بھی کیا ہیں جہاں پہلے کو ئی ڈرگ انسپکٹر نے دورہ نہیں کیا تھا اس11 ماہ کے دوران ضلع نو شہرہ کے ڈرگ انسپکٹر نو شہرہ محمدسا جد اور ڈرگ انسپکٹر خو شخال خان نے ان علاقوں کا بھی دورہ کیا اور عطا ئی ڈاکٹروں غیر رجسٹرمیڈیکل سٹوروں غیر رجسٹرادویات دو نمبرادویات کے خلاف بھر پور کا روا ئی کی جو ایک مثال ہے ڈرگ انسپکٹروں کی کاوشوں کو عوام نے کا فی سر اہا ہے ڈرگ انسپکٹر نو شہرہ محمدسا جد اور ڈرگ انسپکٹر خو شخال خان نے اپنے دفتر میں صحا فیوں سے اس سلسلے میں بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ ہم محدود وسائل کے با وجود بھی بہتر کام کر رہے ہیں ضلع نو شہرہ ایک دوردراز علاقوں پر محیط ہے جہاں پر پہنچنا انتہا ئی مشکل ہیں دفتر میں ہمارے کے لئے کو ئی سواری بھی دستیاب نہیں اس کے باوجود بھی ہم پر عزم ہیں اور ہم نے ان کے خلاف بھر پور آپریشن شروع کیا ہے نو مبر2017 میں ہم نے چارج لیا ہیں اور 11 ماہ کے دوران غیر رجسٹرمیڈیکل سٹوروں غیر رجسٹرادویات دو نمبرادویات کے خلاف بھر پور کا روا ئی کی ہیں جو سب کے سا منے ہیں اور انشاء اللہ ان کے خا تمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...