8اکتوبر زلزلہ کا دن قدرتی آفات سے آگاہی قومی طور پر منایا جائے: اے سی مردان

8اکتوبر زلزلہ کا دن قدرتی آفات سے آگاہی قومی طور پر منایا جائے: اے سی مردان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مردان(بیورو رپورٹ)8 اکتوبر کو قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن کے طور پر منایا جائے۔ہمیں چاہیے کہ عوام میں اگاہی پیدا کرکے کہ قدرتی آفات سے کیسے بچا جاسکتا ہے اور عوام کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر مردان اسداللہ نے مردان کے مختلف محکموں کے سربراہاں کو ہدایت جاری کردی کہ قدرتی آفات کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے 8 اکتوبر کو خصوصی تقاریب،اگاہی واک اور پروگراموں کا انعقاد کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں قدرتی آفات سے اگاہی کے قومی دن کے حوالے سے منعقد ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں میڈیا کے نمائندوں،محکمہ تعلیم ، ریسکیو 1122،تحصیل میونسپل ایڈمینسٹریشن،عبدالولی خان یونیورٹی اور دیگر محکموں کے سربراہاں اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں 8 اکتوبر 2005 کا زلزلہ ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس زلزلے سے آزاد کشمیر، اسلام آباد، ایبٹ آباد، مانسہرہ ا اور خیبر پختونخوا کے دیگر بالائی علاقوں میں قیامت برپا کی تھی جس کا ریکٹر اسکیل پر شدت7.6 اور 7.8کے درمیان تھی۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے سے ہونے والی تباہی کی شدت کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے باسی ابھی تک اپنے گھروں میں صحیح طریقے سے رہنے کے قابل نہیں ہوئے۔2005 کے زلزلے میں تقریباًایک لاکھ افراد جاں بحق ہوئے، ہزاروں زخمی ہوئے اور لاکھوں افراد کو بے گھری کا عذاب بھی سہنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا کہ 8 اکتوبر کو قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن کے طور پر منایا جائے۔انہوں نے محکموں کے سربراہاں اور نمائندوں کو ھدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں 8 اکتوبر کو اپنے اداروں میں اس سلسلے میں تقاریب اور واک کا انعقاد کرے تاکہ عوام میں قدرتی آفات سے اگاہی پیدا ہو۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کی کئی اقسام ہے مگر سب سے زیادہ تباہ کُن زلزلہ،زمینی کٹاو، خشک سالی،لینڈ سلائندنگ،بھنور،طوفان،گرمی کی لہر،برفاتی تودے، سیلاب،سونامی،طوفانی بارش اور جنگل میں آگ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ عوام میں اگاہی پیدا کرکے کہ قدرتی آفات سے کیسے بچا جاسکتا ہے اور عوام کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دیں۔انہوں نے محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کو ھدایت جاری کہ وہ اس سلسلے میں سکولوں میں پروگرام کا انعقاد کرے تاکہ بچوں کو اس سلسلے میں آگاہی حاصل ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ 8 اکتوبر کو 11 بجے مردان کچہری چوک سے کالج چوک تک واک کا انعقاد کرے گی جس میں تمام محکموں کے سربراہان شرکت کریں۔اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس کو بتایا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ لوگوں میں قدرتی آفات سے بچاو کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میڈیا بھی اپنا کردار ادا کرے۔