محکمہ فوڈ ہنگوکاتندورں اور ہوٹلوں کا معائنہ ،صفائی اور وزن پورا رکھنے کی ہدایت

محکمہ فوڈ ہنگوکاتندورں اور ہوٹلوں کا معائنہ ،صفائی اور وزن پورا رکھنے کی ...

ہنگو (بیورورپورٹ)محکمہ فوڈ ہنگو کا گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔صوبائی حکومت کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان کی زیر نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی نے متعلقہ عملے کے ہمراہ ہنگو شہر میں واقع ہوٹلز اور نانبائیوں کی متعدد دکانوں کا معائنہ کیا اور صفائی کی صور ت حال، روٹی کا وزن، اور نر خنا مے چیک کیے گئے۔ ہوٹلز مالکان کو سختی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہ وہ صفائی کاخاص خیال رکھیں اور متعین کردہ ریٹس پر اشیائے خوردونوش کی فروخت سمیت روٹی کا وزن پورا رکھیں۔انہوں نے مالکان کو متنبہ کیاکہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوٹلز اور نانبائیوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...