ڈی ایچ او شانگلہ ڈاکٹر محمد ریاض کا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پورن کا دورہ
پورن(نامہ نگار) ڈی ایچ او شانگلہ ڈاکٹر محمد ریاض نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پورن کا دورہ کیا دورہ کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف یونٹس کا معائنہ کیا اور ایم ایس ڈاکٹر غفور احمد خان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا انکے ہمراتحصیل ناظم عبدالناصر،ہیلپنگ ہینڈ کے ڈائرکٹر ارشد محمو،ڈاکٹر ریاض ڈاکٹر سید محمود ،عنایت الرحمان بھی موجودتھے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ریاض نے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پورن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں دکھی انسانیت کی خدمت ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کی مذید بہتری کیلئے مذید اقدامات بھی اٹھانے کا اعلان کیاتقریب سے تحصیل ناظم عبدالناصر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال سٹاف کی دن رات محنت اور سخت لگن ہی کیوجہ سے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پورن ایک مثالی ہسپتال بنا ہوا ہے جیسے دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنے طرف سے ہسپتال کی مذید بہتری کیلئے ہسپتال میں سولر سسٹم کا علان کرتاہوں جس سے لوڈشیڈنگ کے اوقات میں مریضوں کے مسائل حل ہونگے انہوں نے سولر سسٹم کیلئے5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تقریب سے ہیلپنگ ہینڈ کی ڈائرکٹر ارشد محمو دنے کہا کہ ہم نے دکھی انسانیت کی خدمت کا تہیہ کررکھا ہے ہمارا کوشش ہے کہ ہم پسماندہ علاقوں کے ہسپتالوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں تاکہ غریب عوام کے مسائل حل ہوسکے تقریب سے ایم ایس ڈاکٹر غفور احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں اپنے ہسپتال کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتاہوں جن کی دن رات محنت کیوجہ سے آج تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پورن دیگر اضلاع کے ہسپتالوں کیلئے مثال بنا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا کوشش ہے کہ ہم اپنے تحصیل کے عوام کو ہر ممکن علاج فراہم کریں تاکہ لوگوں کو دیگر اضلاع تک نہ جانا پڑیں اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کی مذید بہتری کیلئے ڈ ی ایچ او شانگلہ کو اپنے تجربے سے بھی اگاہ کیاتقریب سے ڈاکٹر عنایت الرحمان ،ڈاکٹر ریاض احمد اور ڈاکٹر سید محمود نے بھی خطاب کیا ۔