ٹانک میں دو متحارب قبائل کے مابین زمین ملکیتی تنازعہ جرگہ کی کوششوں سے حل
ٹانک (نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر وانا فہید اللہ کی کوششوں سے جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا کے علاقہ چینہ خواہ میں کرے خیل وزیر قبائل اور دوتانی قبائل کے مابین زمین ملکیتی تنازعہ پر مورچہ زن فریقین سے مورچے خالی کرکے مسئلے کا جرگہ کے ذریعے حل کرانے کا تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے اس موقع پر پاک آرمی اور ایف سی فورس کی بھاری نفری کے ساتھ فورسز کے اعلی حکام بھی موجود تھے معاہدے کے مطابق جو فریق غلطی کرے گا اس کی بروقت رپورٹ انتظامیہ کو کی جائیگی جس پر انتظامیہ قصوروار کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے گی واضح رہے کہ وزیر کرے خیل اور دوتانی قبائل کے مابین عرصہ دراز سے جاری لڑائی میں اب تک دونوں اقوام کے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں ایک ماں پہلے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر وانا فہید اللہ خان کی کوششوں سے آج مسئلے کا حل جرگے ذریعے ممکن ہوا ہے عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر وانا کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔