سند ھ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہے،خرم شیرزمان

سند ھ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہے،خرم شیرزمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کے مسائل کا حل دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ صفائی ستھرائی کا کوئی حال نہیں، گٹر ابل رہے ہیں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ پینے کو دیاجانے والا پانی نہانے کے لائق بھی نہیں رہا۔ تحریک انصاف کراچی کے مسائل حل ہوتے دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے یہ باتیں پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہئے کہ اپنے گھروں سے نکلیں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی انتخابی مہم کا جائزہ لیں۔ تحریک انصاف کے رہنما گھر گھر جا کر وزیر اعظم عمران خان کاپیغام پہنچا رہے ہیں۔ عوام کی مشکلات اپنی جیب سے حل کر رہے ہیں۔ انتخابات کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کا جذبہ قابل دید ہے۔ عوام نے ان حلقوں سے پہلے بھی تحریک انصاف کو ووٹ دئیے تھے۔ اب بھی دیں گے اور ضمنی انتخابات پی ٹی آئی جیتے گی۔ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی اور میئر کراچی پی ٹی آئی کا ہوگا۔ اس کے بعد سندھ حکومت کی کارکردگی میں کتنی بہتری آتی ہے ، یہ عوام خود دیکھیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...