کراچی،ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر،گینگسٹرز سمیت 20ملزم گرفتار

کراچی،ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر،گینگسٹرز سمیت 20ملزم گرفتار

کراچی،اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر+آئی این پی)کراچی میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے مختلف کارروائیوں میں 20 ملزم گرفتارجبکہ اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ایف آئی اے نے جعلی ویزہ پر کینیڈا جانے والے 2افغان شہری دھر لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 20ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ جن میں ایم کیوایم لندن کے مبینہ ٹارگٹ کلر اور گینگ وار کے کارندے بھی شامل ہیں۔ترجمان رینجرزکے مطابق سرجانی ٹاؤن ،شارع فیصل، سعودآباد اور مدینہ کالونی میں کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم اور بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں 14 ملزم دھرلئے گئے۔دوسری جانب سی ٹی ڈی نے سائٹ ایریا، پاک کالونی، جمشید کوارٹر اور صدر کے علاقوں میں کارروائی کرکے 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا، جن میں ایم کیوایم لندن کا سابق یونٹ انچارج بھی شامل ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...