تحریک انصاف کا سندھ حکومت کے منصوبوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

تحریک انصاف کا سندھ حکومت کے منصوبوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف نے سندھ بجٹ میں اعلان کردہ حکومتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا،مختلف ارکان سندھ اسمبلی کوکراچی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا ٹاسک دے دیا گیا،حقائق پرمبنی رپورٹس عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورتحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ اور دیگر اہم پی ایز شریک ہوئے۔اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے سندھ بجٹ میں متعارف کرائی گئی حکومت سندھ کی ترقیاتی اسکیموں کومانیٹرکرنے کے حوالے سے حکمت عملی وضع کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی جبکہ مسائل کے حل اورترقیاتی منصوبوں کی وزیراعلی سندھ کے اعلان کی روشنی میں مانیٹرنگ کی جائے گی اورسندھ حکومت کی خامیوں کواجاگرکیا جائے گا۔ اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا حکومت سندھ کے بجٹ میں دی گئی تفصیلات کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ایم پی ایز سندھ بھر میں ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ میں ظاہر منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے سندھ بھرکے دورے کریں گے اوراسکی رپورٹ تیارکریں گے تاکہ عوام کوحقائق سے آگاہ کیا جاسکے ۔ اجلاس میں طئے پایا کے عوامی مسائل پر تحریک انصاف بھرپور آواز اٹھائے گی۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کومختلف ٹاسک سونپ دیے گئے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...