چکوال،تجاوزات،ایل پی سلنڈرمہنگا بیچنے والے تین افرادکوجرمانے

چکوال،تجاوزات،ایل پی سلنڈرمہنگا بیچنے والے تین افرادکوجرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر چکوال محسن اقبال نے ناجائز تجاوزات کرنے والے دو دکانداروں اور ایل پی جی سلنڈر مہنگے داموں فروخت کرنے والے ایک دکاندار کو مجموعی طور پر 13ہزار روپے کا جرمانہ کیا ہے۔ زاہد بٹ نے ناجائز تجاوزت کر رکھی تھیں اس پر دو ہزار روپے جرمانہ، جبکہ غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر بھرنے والے احسن علی ظفر کو 9ہزار روپے جرمانہ اور ناجائز تجاوزات کرنے والے دکاندار سلمان علی پر 2ہزار روپے جرمانہ دائد کیا گیا ہے۔