پی ایس 30خیرپور،89پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

پی ایس 30خیرپور،89پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

خیرپور (خصوصی نامہ نگار )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خیرپور نیاز احمد نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا ہے کہ صوبائی اسمبلی 30 کی نشست پر انتخابات14 آکتوبر 2018 کوہونگے جس کے لیے حلقہ میں 124 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 89 انتہائی حساس اور 35 حساس پولنگ اسٹیشن قرار دیے گئے ہیں اس حلقے میں مجموعی طور پر رجسٹرڈووٹرز کی تعداد157350 ہے ۔ اس حلقے میں انتخابات میں پیر سید احمد نواز شاہ، پیر سید علی رضا شاہ جیلانی، سید فرزند علی شاہ، سید کاظم علی شاہ، سید معشوق علی شاہ ، غلام رسول سہتو ، غلام عابد اور میر شاہنواز خان ٹالپور آزاد حیثیت میں جبکہ سید احمد رضا شاہ جیلانی پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین ، سید صفدرعلی شاہ تحریک لبیک پاکستان، اور سید محرم علی شاہ گرینڈ ڈیموکرٹک الائنس کی جانب سے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...