کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں ،4ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں ،4ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے *4ملزمان کرکے اسلحہ ،ایمونیشن اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق اتحاد ٹاؤن اور سعید آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کر تے ہوئے2 ملزمان سعید اللہ اور محمد شکیل عرف سنی کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں۔ادھر بلدیہ ٹان اورڈیفنس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کر تے ہوئے 2ملزمان محمد نصیر الدین عرف نصرو اورآصف زمان عرف بنگالی کو گرفتار کیاجو چوری شدہ موبائل فونز کی خریدوفروخت اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...