چوتھی ڈاؤ ڈائس ہیلتھ انوویشن ایگزی بیشن 2018 کا آغاز

چوتھی ڈاؤ ڈائس ہیلتھ انوویشن ایگزی بیشن 2018 کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امریکی این جی او ڈائس فاؤ نڈیشن اور ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اشتراک سے "چوتھی ڈاؤ ڈائس ہیلتھ انوویشن ایگزی بیشن 2018 "کا آغاز 12اکتوبر سے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہو رہا ہے، دو روز جاری رہنے والی نمائش میں پاکستان بھر سے 35جامعات کے 150سے زائد ریسرچ بیسڈ پروجیکٹ نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے، جو اساتذہ کی نگرانی میں طلبہ نے تیار کیئے ہیں، نمائش میں شرکت کے لیے امریکہ سے ڈائس فاؤنڈیشن کا وفد بھی جلد ہی کراچی پہنچ رہا ہے، 12اور 13اکتوبر کو جاری رہنے والی نمائش میں مفت میڈیکل اور مفت ڈینٹل کیمپ کے علاوہ ورکشاپس سیمینار ز بھی منعقد کئے جائیں گے۔نمائش میں ڈاؤ یونیورسٹی کے اٹھارہ انسٹیٹیوٹس کے علاوہ صوابی کے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ سمیت ملک کے طول و عرض سے مختلف جامعات سے طلبا اپنے پروجیکٹس کے ساتھ شرکت کررہے ہیں، جبکہ ملایئشیا کی 2جامعات اور چین کے تعلیمی اداروں سے بھی طلبا اپنے پروجیکٹ سے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...