چیف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ نیشنل اسٹیڈیم میں جاری

چیف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ نیشنل اسٹیڈیم میں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)دوسرا آل پاکستان چیف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 2018 نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ہے ۔ 7 روزہ ٹورنامنٹ میں ملک کی بہترین آٹھ ٹیموں کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا ئینگے۔ ٹورنامنٹ کے چھٹے روزسیمی فائنلز میں،نیشنل بینک آف پاکستان اور واپڈا کی ٹیموں نے میدان مار لیا۔دوسرے آل پاکستان چیف آف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 2018 کا آج چھٹا روز تھا۔ پروگرام کے مطابق آج دو سیمی فائنل میچ کھیلے گئے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں مہمان خصوصی شہباز سینیزہلال امتیاز تھے جبکہ دوسرے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی عامر جان ڈائریکڑ پنجاب سپورٹس بورڈتھے۔ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل نیشنل بینک آف پاکستان اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان ہوا جس میں نیشنل بینک آف پاکستان نے 3 جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے 1 گول کیا ۔۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے سو ئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مقابلے میں4۔1 سے کامیابی حاصل کی۔