کراچی ، فرنیچر اینڈ ایکویپمنٹ ایشیا نمائش 9 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی ، فرنیچر اینڈ ایکویپمنٹ ایشیا نمائش 9 اکتوبر سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہلی سہہ روزہ ہونان کموڈٹی اور آفس فرنیچر اینڈ ایکوپمنٹ ایشیا نمائش منگل 9 اکتوبر سے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی جس میں عوامی جمہوریہ چین کے بانی ما زے تنگ کے آبائی صوبے ہونان سے اعلی سرکاری اور تجارتی وفد خصوصی طور پر شرکت کرے گا۔ ہونان کموڈٹی نمائش میں ون بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے 80 سے زائد اسٹالز لگائے جارہے ہیں دوسری جانب بین القوامی آفس فرنیچر اینڈ ایکویپمنٹ ایشیا نمائش میں چینی اور یورپی برانڈز کے اسٹالز ہونگے۔ ہونان کموڈٹی نمائش میں جدید زراعت، تعمیرات، کیمیکلز، فائبر آپٹک، ہائیرو پاور، ہائیرو ٹربائن سمیت ہیوی ڈیوٹی مشینری اور دیگر آلات مرکز نگاہ بنیں گے۔ ای کامرس گیٹ وے کے تحت منعقد کی جانے والی دو نوں نمائشوں میں مقامی اور چینی سرمایہ کاروں کی بی ٹو بی اور ماہمی شراکت کے معاہدے طے پائیں گے۔ ای کامرس گیٹ وے کے نائب صدر عزیر نظام نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے موجودہ حکومت کی سنجیدہ کوششوں کے نتیجے میں چین کے صوبے ہونان سے اعلی اختیاراتی وفد نمائش میں شرکت کررہا ہے جس کے بعد یہ وفد سی پیک اور ون بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے سندھ سمیت ملک کے دیگر صوبوں کا دورہ کرے گا۔ پہلی ہونان کموڈٹی اورآفس فرنیچر اینڈ ایکویپمنٹ ایشیا کو سرمایہ کاری بورڈ، ٹی ڈیپ، کراچی چیمبر آف کامرس، پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اور چین کی حکومت کا اشتراک حاصل ہے۔