منی لانڈرنگ کیس،ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

منی لانڈرنگ کیس،ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) پانچ کروڑامریکن ڈالر سمگل کرتے ہوئے پکڑے جانے والی ماڈل ایان علی کے مقدمے کی سماعت گزشتہ روز کسٹم اور سپیشل جج ارشد بھٹہ کی عدالت میں ہوئی ماڈل ایان علی عدالت میں پیش نہ ہوئی عدالت نے سماعت کے دوران اُس کے وارنٹ گرفتار ی جاری کردیئے ،اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت کے موقع پر ماڈل ایان علی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ،14 اور 15 مارچ 2015 کی درمیانی شب کو اسلام آباد ائر پورٹ سے گرفتار ہونے والی ملزمہ ماڈل ایان علی ہائی کورٹ سے ضمانت کے بعد بیرون ملک ہیں اور گزشتہ 24سماعتوں سے ہر بار ملزمہ کی طرف سے علالت کی درخواست آنے پر نئی تاریخ مل جاتی تھی لیکن گزشتہ روز فاضل جج نے ملزمہ کی طرف سے علالت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ورانٹ گرفتاری جا ر کردیئے اور آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...