ڈائس کیم2018 : گیپ انالیسز ورکنگ سیشنزکاانعقاد

ڈائس کیم2018 : گیپ انالیسز ورکنگ سیشنزکاانعقاد

کراچی (پ ر) دو روزہڈائس کیم 2018 کے پہلے دن کاانعقاد آرٹس کونسل کراچی میں کامیابی کے ساتھ ہوا۔بانی چیئرمین ڈائس فاونڈیشن اور پیشے کیاعتبار سے انجنئیر، ڈاکٹر خورشید قریشی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ڈائس کا نظریہ اور بنیادی مقاصد بیان کئے۔مکمل دن پر مشتمل پروگرام فلم ، ٹی وی ، ڈاکیومنٹری، اینیمیشن اور سی جی آئی اسپیشل افیکٹس سے متعلق ورکنگ سیشنز پر مبنی تھا جس کا آغاز صبح سے ہوا اور شام تک جاری رہا۔ شرکاء کو اْن کی فیلڈز کے حساب سے ٹیموں میں تقسیم کیا گیا جنھوں نے باہمی مشاورت کے ساتھ اپنے تجربات کی بنیاد پر آئیڈیاز اور تجاویز پیش کیں۔ سیشنز کی نگرانی ذاتی طور پر فلم'جِن' کے ہالی وڈ پروڈیوسر اجمل ظہیر احمد نے کی۔شام کے افتتاحی سیشنز کی میزبانی عثمان مظہر نے کی۔اس دوران ڈائس کے نامور بورڈ ارکان ، ماہرین تعلیم اور انڈسٹری سے جڑی اہم شخصیات نے تقاریر کیں۔شام کے سیشنز کے دوران مہمان خصوصی بشری انصر نے بھی بعد ازاں شرکاء سے خطاب کیا۔ڈِنر کے بعد زیشانے ملک نے کلاسیکل رقص جب کہ عثمان مظہر نے اسٹینڈ اپ کامیڈی پرفارمنس پیش کی۔آئی ایم کراچی سے وابستہ فنکاروں نے بِیٹ باکسنگ کا مظاہرہ کیا۔۔زہرہ اور علیشا ڈیاس نے اپنی میوزیکل پرفارمنس سے شرکاء4 کو محظوظ کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈائس فاونڈیشن ایک غیر منافعہ بخش اور ٹیکس سے مستثنی تنظیم ہے جو امریکی ریاست مشیگن میں رجسٹرڈ ہے۔ڈائس کریئیٹو آرٹ اینڈ میڈیا (کیم) کے قیام کا مقصد ڈیزائن، فن ،مواصلات اور فلم کے طاقتور میڈیمز کو اساتذہ ، فنکاروں اور تخلیقی ذہن رکھنے والی کاروباری شخصیات کیلئے فائدہ مند اور آسان تربنانا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...