رستم ، ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 6زخمی

رستم ، ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 6زخمی

رستم(نمائندہ پاکستان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین بچوں سمیت چھ زخمی ، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیئے۔ واقعات کے مطابق رستم شہباز گڑھی روڈ پر خورو کوٹھی سٹاپ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد فریشمین ولد سید جمیل سکنہ گڑھی کپورہ ، زاہد ولد مبارک شاہ سکنہ مچھی رستم، علی شان ولد شوکت علی سکنہ رستم شدید زخمی ہو گئے ۔دوسرا واقعہ رستم روڈ پر نواں کلی ازمرے کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر والد کے ساتھ بچے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل حادثے کا شکا ر ہو گیا جس کے نتیجے میں تینوں بچے شمائلہ آٹھ سال ، یاسر خان چھ سال ، آصف چار سال زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیو ں کو ابتدائی طبی امداد دیکر شدید زخمیو ں میں مردان میڈیکل کمپلیکس جبکہ معمولی زخمیوں کو ٹائپ دی ہسپتال رستم منتقل کر دیئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...