چکوال،موٹرسائیکل اورکیری ڈبہ میں تصادم ،19سالہ نوجوان جاں بحق

چکوال،موٹرسائیکل اورکیری ڈبہ میں تصادم ،19سالہ نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چکوال سوہاوہ روڈ پر قصبہ چتال کے قریب کیری ڈبہ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار19سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی بھی شدید زخی ہوگیا۔ کیری ڈبے میں سوار بھی دو افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔19سالہ احتشام ولد طارق ساکن چتال موقع پر جاں بحق جبکہ اسکے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار حمزہ شدید زخمی ہوگیا۔ جبکہ وین میں سوار دو افراد بھی شدید زخمی ہوگئے۔ متوفی احتشام طارق کی کل ہمشیرہ کی بارات تھی اور اس حادثے سے شادی والا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔