کارکردگی بہترکرنے کیلئے دن رات کوشش کرنا ہوگی،ڈی سی چکوال

کارکردگی بہترکرنے کیلئے دن رات کوشش کرنا ہوگی،ڈی سی چکوال

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر آفس چکوال غلام صغیر شاہدنے ڈسٹرکٹ ریوینوکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہمیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے دن رات کوشش کرنی چاہیئے۔اجلاس میں اے ڈی سی آر،اے، اسسٹنٹ کمشنرز،ڈسٹرکٹ انچارج لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیزیشن،انچارج سروسسز سنٹرز اور ریوینو افسران نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سٹیٹ لینڈ کے کل رقبے اور اس پر قبضہ مافیہ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ دو یوم کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی ۔اے ڈی سی آر نے اجلاس کو لینڈ ریوینو، زرعی ٹیکس ،آبیانہ،سٹیمپ ڈیوٹی،انتقالات ،لینڈ ریکارڈ کمپوٹرائزیشن،کیپیٹل ویلیو ٹیکس ، ریوینو ورکس ،جوڈیشل کیسسزکے حو الے سے تفصیلً بریفنگ دی۔۔انچارج لینڈکمپوٹرائزیشن نے اجلاس کو بتایاکہ لینڈ ریکارڈ کمپوٹرائزیشن کا 93 کام فیصد مکمل ہو چکا ہے ۔سٹاف کی کمی کے باعث ریکارڈ بنانے کا عمل تاخیر کا باعث بنا جسے جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔کھیوٹ،میوٹیشن کے معاملات پر کام جاری ہے اس پر کام 2 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیلداروں کو ہدایت کی کہ زمین کی تقسیم و نشاندہی کے تمام کیسسز جو عرصہ سے زیر التوا ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے ۔اسسٹنٹ کمشنرز اپنا ورک پلان بنا ئیں ور اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے اہداف کو پورا کر یں۔ پرائس کنٹرول کے حوالے سے انہوں نے رواں ماہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...