چکوال کو ڈینگی فری زون بنانے کیلئے عملی کاوشیں کرنی ہیں،غلام صغیرشاہد

چکوال کو ڈینگی فری زون بنانے کیلئے عملی کاوشیں کرنی ہیں،غلام صغیرشاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامییہ اور تمام محکموں نے پوری زمہ داری ، مستعدی اور فرض شناشی سے ضلع چکوال کو ڈینگی فری ذون بنانے عملی کاوشیں کرنی ہیں اور تمام محکمے اس کے خاتمے کے لیئے بھر پور کوششیں کریں۔ہم اپنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھ کر ہی ڈینگی کی افزائش پر قابو پاسکتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ،ایجوکیشن ،اسسٹنٹ کمشنرزچکوال ،ڈی او ہیلتھ ،ڈی ڈی اوز ہیلتھ ،ڈپٹی ڈائریکٹرو سوشل ویلفیئر،صدر پی ایم اے،،ڈی ایس پی لیگل ،میونسپل آفیسر،سی اوز ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنت ،لوکل گورنمنٹ ،سی ای او ہیلتھ ،ایم ڈی ایچ کیو،یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے نمائیندوں،پاپولیشن کے افسران،ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی ۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے اینٹامولوجسٹ راجہ شکیل نے پولیو کے فالو اپ اور ڈینگی کے حوالے ۔سی او ہیلتھ نے بتایا کہ ہماری ہر یونین کونسل میں سمارٹ فون سوپر وائزرز کے پاس ڈینگی کی مانیٹرنگ کے لیے موجود ہیں۔ مزید 31 سمارٹ فونز اور لے لیے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے اپنے اینڈرائیڈ فون محکمہ ہیلیھ کو فوری طور پر رجسٹر کروائیں اور اپنی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی بھیجیں۔انہوں نے ضلع میں ڈینگی کا چوتھا کیس رپورٹ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے تمام ڈیپارٹمنٹس کو حکم دیا کہ وہ پورا ہفتہ فیلڈ میں ایکٹی ویٹی کریں تاکہ صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے مذید براں انہوں نے کہا کہ وہ خود صفائی کی مہم کو چیک کریں گے ۔ اینٹا مالوجسٹ کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں پورے ہفتے کی کارکردگی رپورٹ ہارڈ کاپی کی شکل میں ڈی سی آفس جمع کروائیں ۔انہوں نے پولیس کو کوڑا جلانے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر دینے کا حکم دیا ۔صدر پی ایم اے ملک ارشد نے کہا کہ ضلع میں موجود پرائیویٹ ڈاکٹرزکی تعداد 350 ہے ۔ان کو بھی ڈینگی مہم میں شامل کر کے ان کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔بعد ازاں انسداد خسرہ مہم کے سلسلے میں اجلاس ہوا۔اجلاس کو بریف کرتے ہوئے راجہ شکیل نے بتایا کہ ضلع بھر میں انسداد خسرہ مہم 15 اکتوبر تا 27اکتوبر کی جا رہی ہے ۔اس سلسلے میں ان کا مائکرو پلان تیار ہو چکا ہے بس ضرورت آگاہی دینے کی ہے اس پر ڈی سی نے ا ڈی ڈی نفارمیشن کو ہدایت کی کہ وہ انسداد خسرہ مہم کو بھرپور طریقے سےء میڈیا پر اور کیبل پر چلائیں اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ،مساجد کے خطیب حضرات اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھی خسرہ بارے عوام اور بچوں کو آگاہی دیں۔ڈاکٹر محمد علیم کنسلٹنٹ یونیسیف نے اجلاس کو بتاے کہ ضلع چکوال میں خسرہ ویکسین کے کل ٹارگٹ بچوں کی تعداد 241181ہے ۔جن کو اس مہم کے تحت ویکسین کیا جائے گا ۔اور اس بات کا خیال رہے کہ یہ ویکسین والدین نے اپنے بچوں کو ہسپتالوں میں لا کر دلوانی ہے ۔یہ بہت مہنگی ویکسین ہے اور لے جانے سے خراب ہو جاتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اس مہم کے تحت 6 ماہ سے 7 سال کے بچوں کو دی جائے گی ۔ خسرہ مہم کا باقاعدہ آغاز ڈی ایچ کیو میں 13 اکتوبر کو دن 9;00 بجے کو کیا جائے گا۔اس سلسلے میں سیمینار اور واک کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔