رافع اسرار کا نیا گیت 'من کی لگن' سوشل میڈیا پر چھاگیا

رافع اسرار کا نیا گیت 'من کی لگن' سوشل میڈیا پر چھاگیا

کراچی(پ ر) نوجوان باصلاحیت گلوکار رافع اسرار نے جو اْبھرتے ہوئے فنکاروں کی کیٹگری میں 2018 پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ یافتہ گلوکار ہیں، اپنا نیا گیت 'من کی لگن' گزشتہ رات انٹرنیٹ پر ریلیز کر دیا۔یہ صوفی طرز کا گانا 'من کی لگن' ایک اداکارہ کی زندگی میں چھائے اندھیروں کی عکاسی کر رہا ہے۔مدہوش کردینے والے گیت کو رافع نے خود کمپوز کیا ہے جبکہ کوک اسٹوڈیو کے تجربہ کار گٹارسٹ اور مزمار بینڈ کے کاشان ادمانی کااس نئی ریلیز کی موسیقی میں کلیدی کردار ہے، فی میل لِیڈ باصلاحیت حفصہ بٹ ہیں جبکہ ڈی او پی کے فرائض حسام بلوچ نے سرانجام دئیے ہیں۔'من کی لگن' کے ہدایت کار فراس خان ہیں۔اس گیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے رافع اسرار نے بتایا کہ "یہ گانا ہماری زندگیوں میں سکون کی تلاش سے متعلق ایک لا متناہی سلسلیکا اظہار کر رہا ہے ، یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہیجو اپنے خوابوں اور تلخ حقیقتوں کے درمیان پھنس کر رہ گئی ہے"۔رافع کے دیگر دو سابقہ سانگز 'بیلیا' اور 'سجنی ' کے بعد جو بلاشہ ہِٹ ثابت ہوئے یہ نئی ریلیز سوشل میڈیا پر کامیابی کی منازل طے کر رہی ہیاور جس رفتار سے مداح اسے پسند کر رہے ہیں بظاہر جلد ہی اِس کا انٹرنیٹ پر ہر طرف چرچا ہوگا۔رافع اسرار کے آنے والے وڈیو سانگز مختلف فنکاروں کے اشتراک سے ہونگے جب کہ وہ اپنیسولو گیتوں پر بھی کام کر رہے ہیں، یوں رواں سال کے اختتام تک رافع 5 میوزک وڈیوز ریلیز کرنے جارہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...