نوجوانوں کے مسائل کو حل کرائیں گے،میاں عثمان جاوید

نوجوانوں کے مسائل کو حل کرائیں گے،میاں عثمان جاوید

کراچی (پ ر)جے آئی یوتھ پاکستان کے جنرل سیکریٹری میاں عثمان جاویدنے کہا ہے کہ نوجوانوں میں علم کی روشنی کو عام کریں گے ،اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے ان میں مختلف صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں گے۔نوجوانوں کے مسائل کو حل کرائیں گے۔تعلیمی اور کھیل کے میدانوں کو نوجوانوں کے ذریعے آباد کریں گے ۔آج تعلیم یافتہ نوجوان نوکری کے لیے در در کی ٹھوکرے کھاتا پھر رہا ہے ۔ہمارے حکمرانوں نے پاکستان میں نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کے بجائے فاقوں پر مجبور کردیا ہے ۔ماں غربت کی وجہ سے زہر کھانے اور اپنے بچوں کو زہر کھلانے پر مجبور ہو جاتی ہے ۔ ان خیالات اظہار انہوں نے کراچی کے تنظیمی دورے کے دوران ادارہ نور حق میں جے آئی یوتھ کراچی و ضلعی کونسل کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جے آئی یوتھ سندھ کے صدر فرہاد گل ،نائب صدر جے آئی یوتھ سندھ امتیاز پالاری ،صدر جے آئی یوتھ کراچی حافظ بلال رمضان بھی موجود تھے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...