ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے روکدیا

ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے روکدیا

لاہور ( این این آئی) ضلعی انتظامیہ لاہور نے تجاوزات کیخلاف آپریشن اچانک غیر معینہ مدت کے لیے روکدیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ چند روز سے تجاوزات کے خلاف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری تھا جس دوران انتظامیہ نے کئی علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے سرکاری زمین واگزار کرائی تاہم گزشتہ روز شہبازشریف کی نیب سے گرفتاری کے بعد آپریشن کو اچانک روک دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق کے مطابق تجاوزات کیخلاف آپریشن حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا جائے گا اور مکمل غیر جانبدار طور پر انجام دیں گے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ آپریشن میں ساڑھے 6 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرائی جا چکی ہے تاہم اب دوبارہ آپریشن ایک سے دو روز بعدشروع کردیا جائے گا۔

تجاوزات کیخلاف آپریشن

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں تجاوزات اور قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن کلین آپ دو روز کے وقفہ کے بعد کل پیر سے دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر نے صوبائی دارلحکومت میں دو دن کے لیئے آپریشن روکا تھا تاہم پیر سے آپریشن دوبارہ شروع ہو گا اس حوالے سے ڈی سی لاہور کے ترجمان طارق زمان نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز آپریشن ن لیگ کے مظاہروں کی وجہ سے روکا اور آج اتوار کو چھٹی کی وجہ سے آپریشن روکا گیا ہے تاہم کل پیر سے بلا امتیازآپریشن پوری طاقت سے شروع کریں گے ۔دریں اثناء قبضہ و تجاوزات آپریشن کے حوالے سے کمشنر لاہور ڈویڑن نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔جس میں کہا گیا ہے کہ کمشنر لاہور نے اپنی رپورٹ میں جو وزیر اعلی کو بھی پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پوری ڈویڑن میں 87 ایکڑ 658 کنال 296 مرلہ زمین واگزار کرائی جا چکی ہے واگزار زمین کی مالیت کا اندازا 7761.1 ملیین روپے ہے۔3567 عارضی تجاوزات اور 2343 مستقل تجاوزات کو اب تک ختم کیا گیا ہے۔اب تک جاری آپریشن کے دوران کل 28 ایف آئی آرز اور تقریبا 4 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔قبضہ مافیا سے زرعی اور غیر زرعی زمیں نیں واگزار کرائی گئی ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ضلع لاہور میں 135کنال ضلع شیخوپورہ میں 87 ایکڑ 151کنال 192مرلہ سے زائد واگزار ہو چکی ہیں۔ضلع ننکانہ و ضلع قصور سے 366 کنال42مرلہ و6کنال 62مرلہ زمین واگزار ہوئی ہے۔اس حوالے سے کمشنرڈاکٹر مجتبی پراچہ کا کہنا ہے کہ آپریشن آئندہ بیس روز میں مکمل کر لیا جائے گا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...