ملکی سلامتی کے ایشو پر ہم سب ایک پیچ پر ہیں، فضل الرحمن

ملکی سلامتی کے ایشو پر ہم سب ایک پیچ پر ہیں، فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چیچہ وطنی(آن لائن) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی چیزحرف آخرنہیں ہوتی، اب بھی پیپلز پارٹی،مسلم لیگ(ن) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہونے کے مواقع موجود ہیں،انکا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے ایشو پر ہم سب ایک پیچ پر ہیں اور 14اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں ہماری جماعت پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کوسپورٹ کرے گی۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل بے حد ضروری ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کوکشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم پر مؤثر آواز اٹھانی چاہیئے ،چیچہ وطنی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے اور حق خود ارادیت کیلئے احتجاج کرنیوالوں پر گولیاں برسائی جارہی ہیں،اقوام عالم کوخاموشی اختیار کرنے کی بجائے مسئلہ کے حل کیلئے بھارت پردباؤ ڈالنا چاہیئے ۔ایک سوال پر انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کی۔
فضل الرحمن