کلرسیداں،سپین پلٹ شخص نے بیوی ،بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

کلرسیداں،سپین پلٹ شخص نے بیوی ،بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)کلر سیداں شہر میں دوہرے قتل کی لرذہ خیز واردات۔سپین پلٹ شخص نے گولیاں مار کر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل جبکہ دو بیٹیوں کو شدید زخمی کر دیا،ایک بیٹی اور بیٹا محفوظ رہے۔اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور کارروائی شروع کر دی ۔ملزم طارق کے بہنوئی محمد نعیم سکنہ مک نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میری ہمشیرہ رخسانہ کی 27 برس قبل طارق محمود سکنہ محلہ نوشاہی کلر سیداں سے شادی ہوئی تھی جس کے بطن سے چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ملزم اپنی مقتولہ بیوی کیساتھ رشتہ کے تنازع پر جھگڑا کرتا رہتا تھا۔وقوعہ کے روز،ملزم اور اس کا بھائی بھی موجود تھے کہ ملزم طارق نے اپنی بیوی کیساتھ جھگڑا شروع کر دیا اور اس دوران اس نے پسٹل نکال لیا اور پہلے اپنی بیوی پر یکے بعد دیگرے فائر کئے پھر اپنی بیٹیوں ،17 سالہ نجمہ بی بی،20 سالہ ام کلثوم اور 22 سالہ در شہوار پر فائرنگ شروع کر دی جو زخمی ہو کر گر پڑیں۔زخمیوں کو اٹھا کر ہسپتال لے جا رہے تھے کہ بھانجی ام کلثوم اور ہمشیرہ رخسانہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گئیں۔ملزم موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...