شہباز شریف کی گرفتاری کیوجہ سے (ن) لیگ کو ہمدردی کا ووٹ مل سکتا ہے،عوامی رائے
لاہور( نمائندہ خصوصی) این اے 131کے مسلم لیگی کارکنوں اور عام ووٹرز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی وجہ سے ہمدردی کا ووٹ خواجہ سعد رفیق کو ملنے کا امکان ہے ۔سروے میں حلقہ کے مسلم لیگی ووٹرز کا مورال بلند دکھائی دیا اور ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر طرح کے حالات میں پارٹی کے ساتھ کھڑے تھے ہیں اور رہیں گے۔ان کا مزیدکہنا کہ خواجہ سعد رفیق کا بھی نیب میں کیس چل رہا ہے اور ان کی بھی گرفتاری کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں اگر انہیں ضمنی الیکشن 14اکتوبر سے پہلے گرفتار کر لیا گیا توا سکا فائدہ بھی (ن) لیگ کو ہونے کا امکان ہے۔