پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیا کے مذاکرات آج شروع ہوں گے

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیا کے مذاکرات آج شروع ہوں گے
پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیا کے مذاکرات آج شروع ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے، گروپ انسداد منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے انتظامی و قانونی اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو پیش کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ کا وفد وزارت خزانہ، وزارت داخلہ، سٹیٹ بینک اور ایف ایم یو کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا، ایس ای سی پی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں غیر منافع بخش تنظیموں اور منشیات کی سمگلنگ روکنے سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔