وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرلاہور پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرلاہور پہنچیں گے
وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرلاہور پہنچیں گے

  


لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے جہاں وہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کو نئے بلدیاتی نظام اور 100 روزہ پلان پربریفنگ دی جائے گی اور وہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کا بھی جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملکی معاملات پر صحافیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران شام 6 بجے دورہ لاہور میں صحافیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔اپنے ایک روزہ دورہ لاہور میں عمران خان آج دوپہر ساڑھے12 بجے لاہور پہنچیں گے جہاں انہوں نے پی ٹی آئی پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کابھی اجلاس طلب کیا ہے، جبکہ وہ ملکی معاملات پر پارٹی پالیسی جاری کریں گے۔وزیر اعظم کو کلین اینڈ گرین پنجاب کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم سے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سیکٹر میں ٹاسک فورسز کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی اور انہیں نئے بلدیاتی نظام کے بارے میں بریف کیا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...