وہ معروف پاکستانی اینکر جس کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا لیکن چینل انتظامیہ نے اس کی موت کے 3 گھنٹے بعد ایسا شرمناک کام کردیا کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف باورچی اور ’ چسکا پکانے کا‘ پروگرام کے اینکر پرسن شیف طاہر چوہدری حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔جس ٹی وی چینل پر وہ پروگرام کرتے تھے اس کی انتظامیہ نے ان کے انتقال کے تین گھنٹے بعد ان کا پہلے سے ریکارڈ پروگرام ’ لائیو‘ کے طور پر چلایا۔
پاکستان میں کھانے پکانے کی ترکیبوں کے پروگرامز پر مشتمل ٹی وی چینل کے پروگرام ’ چسکا پکانے کا‘ پروگرام کے ہوسٹ طاہر چوہدری ہفتہ کی شام حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کرچکے ہیں۔ اپنے انتقال سے قبل وہ اپنے چینل کی 12 ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شریک ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
میڈیا کی اندر کی خبروں کے حوالے سے شہرت پانے والی ’علی عمران جونیئر ‘ نامی ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شیف طاہر چوہدری کے انتقال کے تین گھنٹے بعد ان کے پروگرام کو لائیو کرکے دکھایا جاتا رہا ۔ علی عمران جونیئر نے لکھا ” معروف فوڈ چینل کے شیف طاہر چوہدری حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔۔۔چینل کی بے حسی کہ متوفی کی موت کے تین گھنٹے بعد ان کا شو لائیو بنا کر دکھاتا رہا پروگرام کے دوران انتظامیہ ان کی موت پر تعزیت کے دو جملے نہ آن ائیر کرسکی الٹا ان کی زندگی کے آخری شو کو لائیو ظاہر کیا گیا جو شرمناک ہی نہیں افسوسناک بھی ہے۔۔“۔
فیس بک کی جانب سے بھی ان طاہر چوہدری کی آئی ڈی پر تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے بھی شیف طاہر چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔