پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج شروع ہو گا

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج شروع ہو گا
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج شروع ہو گا

  


دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج(اتوارسے) دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے شروع ہوگا۔جس میں آف سپنر بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان ہے جبکہ محمد حفیظ بحیثیت اوپنر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔فاسٹ بولر وہاب ریاض یا میر حمزہ میں سے کسی ایک کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کیا جائے گا۔

قومی بلے باز اظہر علی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو شکست دینی ہے تو لمبی پارٹنر شپ قائم کرنا پڑیں گی جبکہ کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا ایک مشکل حریف ہے ایشیا کپ ماضی کا حصہ بن گیا بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد ، بلال آصف، یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمد عباس اور میر حمزہ شامل ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی ٹم پین کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، عثمان خواجہ، شان مارش، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، لاسبس چیگین، پیٹر سڈل، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور ہالینڈ۔

مزید : بین الاقوامی /کھیل


loading...